انڈونیشیا ، جزیرہ سیمولوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جکارتہ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرہ سیمولوا کے دارالحکومت سینابنگ میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ زلزلہ منگل کو سینابنگ میں 16 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کا مرکز سطح زمین سے 20.34 کلومیٹر کی …

جکارتہ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرہ سیمولوا کے دارالحکومت سینابنگ میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ زلزلہ منگل کو سینابنگ میں 16 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کا مرکز سطح زمین سے 20.34 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔