پی ایچ ایف، پنجاب میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی قیادت میں پنجاب میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پنجاب سپورٹس بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی کے145 سکولوں میں انڈر15 اسکول ہاکی ٹیموں کے قیام اور انکی مضبوطی کیلئے ہاکی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،آئی پی سی سیکرٹری …

لاہور۔21اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی قیادت میں پنجاب میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پنجاب سپورٹس بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی کے145 سکولوں میں انڈر15 اسکول ہاکی ٹیموں کے قیام اور انکی مضبوطی کیلئے ہاکی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،آئی پی سی سیکرٹری و پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی،عالمی چیمپئن اور لیجنڈری اولمپین شہناز شیخ نے تقریب میں شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

سابق پاکستانی کپتان،ورلڈ کپ چیمپیئن اور اولمپیئن ناصر علی، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام بھی تقریب میں موجود تھے۔انکے علاوہ ایجوکیشن پنجاب، راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ہاکی کوچز، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے جنوری کہ 2027 میں ’’انڈر15 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے اگلے مراحل میں خیبر پختونخوا اور فیصل آباد،جس کے بعد جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کٹس کی تقسیم اور پروگرام کی توسیع کی جائے گی۔اس اقدام کا بنیادی مقصد بچوں کو ہاکی کی جانب راغب کرنا، باقاعدہ تربیت فراہم کرنا اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی ٹیم کے لیے ایک مضبوط نرسری تیار کرنا ہے۔پاکستان ہاکی کے لیے سکول لیول سے قومی ٹیم تک کے ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔