اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل ) بروز ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی …
آئیسکو نے (کل) بروز ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل ) بروز ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔22 اگست 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک وحید آباد، کھنہ ڈاک، یو سی2، برما، رحمان انکلیو، شریف آباد، سدھڑاں، وارس ویلی، خضرہ پیر، کھنہ ایسٹ اور غوری گارڈن فیڈرز ،صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک ضیاء مسجد اور ہائی وے فیڈرز ،صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک فیصل مسجد،
ایوب مارکیٹ، ایچ سیI، ایچ سیII، جی9/4، سپارکو، ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی سی ایل، جی8/1، جی8، جی8 مرکز اور ماروی فیڈرز ،صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیمII، کنڈ راجگان، کنگ حماد اور چٹھہ بختاور فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک النور کالونی اور AFOSH فیڈرز ،صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک چیئرنگ کراس، گولڑہ، اظہر آباد، زرقون ہائٹس، ڈھوک سلیمان، شمّاس کالونی، قائداعظم ہسپتال، جھنگی اور سی ڈبلیو او فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر ،جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کاریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، چمالہ، سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، Fـ2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، نیو کینٹ جہلم، سائیلہ، نوگراں، قازیاں، چپڑ شریف، پکھوال، انڈسٹریل، Fـ10 (کالا بیس) اور بوریان فیڈرز ،
چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور اور سی ڈبلیو او فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک ماڈرن فلور ملز، ملت آباد، چکری، نیو ریس کورس، ڈھوک چوہدریاں، ڈھوک سلیمان، رینج روڈ اور زرقون ہائٹس،صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی-برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی۔پلندری، 132KV نیو واہ-باہتر موڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








