پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری، 21 سے 23 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اےخیبرپختونخوا نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے ، 21 سے 23 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواکے تر جمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان …

پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اےخیبرپختونخوا نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے ، 21 سے 23 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواکے تر جمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے۔

تر جمان کے مطابق مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،صوبے کے بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، شہری محتاط رہیں۔تر جمان کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خدشہ ہےجبکہ ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔تر جمان کے مطابق دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے،بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔تر جمان کے مطابق شہری بارش کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں،والدین بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جانے دیں۔

تر جمان کے مطابق گرج چمک کے دوران بجلی کے کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملہ اور ضروری سامان تیار رکھا جائے۔تر جمان کے مطابق عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور موسم سے متعلق تازہ معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔