انڈونیشیا ، جکارتہ میں آتشزدگی ، 500 مکانات جل کر خاکستر ، 600خاندان نقل مکانی پر مجبور

106
Fire in Jakarta
Fire in Jakarta

جکارتہ ۔21جنوری (اے پی پی):جکارتہ میں آتشزدگی سے 500 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔شنہوا کے مطابق شہر ی حکام نے بتایا کہ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منگل کی صبح وسطی جکارتہ کے کیمایوران ذیلی ضلع میں آگ لگنے سے 500 سے زائد مکانات تباہ ہونے کے بعد 600 سے زائد خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔

مزید کہا گیا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہر ی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان محمد یوہان کے مطابق ٍ انخلاء فی الحال قریبی عبادت گاہوں میں پناہ لے رہے ہیں۔سنٹرل جکارتہ کے پولیس چیف سوساتیو پورنومو کونڈرو نے کہا کہ افسران کو شبہ ہے کہ کسی ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے اور لگ بھگ 170 فائر فائٹرز اور 34 فائر انجنوں کو آگ بجھانے میں تقریباً چھ گھنٹے لگے۔