جکارتہ ۔17دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں ماہی گیروں کاجہاز ڈوبنے سے 15 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
شنہواکے مطابق جنوب مغربی صوبے پاپوا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ مونس بروری نے بتایا کہ حادثہ کے وقت جہاز میں 17 افراد سوار تھے جن میں سے 15 افراد لاپتہ ہیں جبکہ دو کو ایک اور ماہی گیر جہاز نے بچا لیا۔
ریسکیورز نے حادثہ کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا ہے ۔