انڈونیشیا میں جنگل کی آگ بجھانے کے مشن پر مامور آٹھ افراد کو لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر بدھ کو بورنیو جزیرے کے ساحلی پانیوں میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا
انڈونیشیا میں آگ بجھانے کے مشن پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، اہلکار ہلاک

مزید خبریں
جکارتہ۔4نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں جنگل کی آگ بجھانے کے مشن پر مامور آٹھ افراد کو لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر بدھ کو بورنیو جزیرے کے ساحلی پانیوں میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔
بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر بدھ کی صبح وسطی کلیمنتان صوبے کے ضلع سیروئان سے تنجونگ پوٹنگ نیشنل پارک میں لگی آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ یہ پارک معدومیت کے خطرے سے دوچار بورنین اورنگوٹان سمیت مختلف جانوروں کا مسکن ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے لیے سمندر سے پانی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔فوج کے مطابق عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ پانچ کو زندہ بچا لیا گیا۔ بیان میں عملے کے باقی دو ارکان کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔








