انڈونیشیا میں بارشیں اور سیلاب، 11 افراد ہلاک

133
Indonesia
Indonesia

جکارتہ۔26اگست (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے ٹیرناٹے میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق امدادی ٹیموں کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرے میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہیں۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ گاوں’ رووا’ میں 11 افراد ہلاک جبکہ بیسیوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔