اقوام متحدہ کی اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپوں پر تشویش ، فوری طور پر کشیدگی میں کمی کی اپیل

اقوام متحدہ ۔26اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریش نے اسرائیل اور حزب اللہ کے ایک دوسرے پر حملوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہاکہ انتونیو گوتریش اسرائیل اور حزب اللہ کی حالیہ جھڑپوں پر شدید فکر مند …

اقوام متحدہ ۔26اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریش نے اسرائیل اور حزب اللہ کے ایک دوسرے پر حملوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے ۔

شنہوا کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہاکہ انتونیو گوتریش اسرائیل اور حزب اللہ کی حالیہ جھڑپوں پر شدید فکر مند ہیں،ان کارروائیوں سے لبنانی اور اسرائیلی دونوں آبادیوں اور علاقائی سلامتی و استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یواین سیکرٹری جنرل نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی ، باہمی دشمنی کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔