قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی عیادت
قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی عیادت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔منگل کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام صدر نے وفاقی وزیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعا کی۔وفاقی وزیر نےچوہدری طارق فاروق کو سپیکر منتخب ہونے اور قائمقام صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔






