جکارتہ۔21جون (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 7 بج کر 11 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز یالیمو ریجنسی سے 68 کلومیٹر شمال مشرق میں اور سطح …
انڈونیشیا میں 5.7 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

مزید خبریں
جکارتہ۔21جون (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 7 بج کر 11 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کا مرکز یالیمو ریجنسی سے 68 کلومیٹر شمال مشرق میں اور سطح زمین سے 78 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔شنہوا نے صوبائی محکمہ موسمیات کی عہدیدار کیرولین کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔








