راولپنڈی، مقامی عدالت کی منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی

راولپنڈی۔3ستمبر (اے پی پی):مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی۔ مجرم اختر کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مجرم سے ایک کلو 60 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ دھمیال پولیس نے فروری2025ء میں گرفتار کیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔