اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے
ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔
گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں چار کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں جن میں تین مرد اور ایک خاتون کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں محمد یاسر، شجرعباس اور انصر عباس جبکہ خاتون اتھلیٹ خولہ عمر خان شامل ہیں۔
ان کھلاڑیوں کو دو مرد کوچز رفیق احمد اور رانا سجاد احمد جبکہ ایک خاتون کوچ سیمی رضوی تربیت دے رہی ہیں۔ جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلی جانے والی ایشین گیمز کے مقابلوں میں محمد یاسر جیولین تھرو، شجرعباس 200 میٹر ریس اور انصر عباس لو نگ جمپ جبکہ خاتون اتھلیٹ خولہ عمر خان 200 میٹر اور 400 میٹر ریس کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں بریگیڈئیر وجاہت حسین نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن بالکل میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔







