ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ) زون بلوچستان کا منشیات مافیا کے خلاف بلوچستان کی تاریخ کی بڑی کامیاب کارروائی حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی سے 74.19 ارب روپے مالیت کی 1,013 کلوگرام آئس برآمد کرلی
بلوچستان کی بڑ تاریخی کارروائی حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی سے آئس برآمد کی گئی ، ڈی جی ایکسائز محمد زمان خان

مزید خبریں
حب۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ) زون بلوچستان کا منشیات مافیا کے خلاف بلوچستان کی تاریخ کی بڑی کامیاب کارروائی حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی سے 74.19 ارب روپے مالیت کی 1,013 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔
ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ) زون بلوچستان ڈی جی ایکسائز محمد زمان خان نے حب شہر میں اپنے آفس میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی منشیات کے سمگلروں کے خلاف بلوچستان کی تاریخ کا سب سے سنسنی خیز اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (ساؤتھ زون) کی ٹیموں نے حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 1,013 کلوگرام (1 ٹن اور 13 کلوگرام) خالص آئس (کرسٹل میتھمفیٹامائن) برآمد کی ہے
جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 74.19 ارب روپے بنتی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور سیکریٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کی خصوصی ہدایت کے ویژن کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون) محمد زمان کی زیرِ نگرانی ایکسائز ٹیموں نے عالمی ڈرگ مافیا کو اربوں ڈالرز کا تاریخی مالی نقصان پہنچایا ہے۔








