انڈونیشیا میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

جکارتہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی نوسا ٹینگارا میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جمعرات کی صبح ضلع فلوریس کے ذیلی ضلع لارانٹوکا کے شمال مشرق میں محسوس کیے گئے ۔ اس زلزلے کا …

جکارتہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی نوسا ٹینگارا میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جمعرات کی صبح ضلع فلوریس کے ذیلی ضلع لارانٹوکا کے شمال مشرق میں محسوس کیے گئے ۔ اس زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ میں 670 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔