انڈونیشیا کی بیلاون بندرگاہ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی، متعدد افراد جھلس گئے، متعدد لاپتہ

جکارتہ۔ 11 مئی (اے پی پی) انڈونیشیا کے صوبہ نارتھ سماٹرا کی بیلاون بندرگاہ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے متعدد افراد جھلس گئے اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح انڈونیشیا کی بندرگاہ بیلاون پر بحری جہاز وارونا شپ یارڈ میں رکھے خام تیل کے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ متعدد افراد کے …

جکارتہ۔ 11 مئی (اے پی پی) انڈونیشیا کے صوبہ نارتھ سماٹرا کی بیلاون بندرگاہ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے متعدد افراد جھلس گئے اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح انڈونیشیا کی بندرگاہ بیلاون پر بحری جہاز وارونا شپ یارڈ میں رکھے خام تیل کے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ متعدد افراد کے جھلسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے مقام پر 6 آگ بجھانے والی گاڑیاں اور سمندری جہازوں کو کھینچنے والی 3 کشتیاںبھیج دی گئی ہیں۔ وارونا شپ یارڈ 1999ءمیں انڈونیشیا کی کشتیاں بنانے والی کمپنی پی ٹی وارونا نوسا سینٹانا نے بنائی تھی۔

مزید خبریں