وزیرِ مملکت/وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے نئے تعینات سفیرہان سنگ ہو نے یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔فہد ہارون نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ہان سنگ ہو کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے لئے کامیاب مدتِ سفارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے کوریا کے سفیر کی ملاقات،ڈیجیٹل میڈیا میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت/وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے نئے تعینات سفیرہان سنگ ہو نے یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔فہد ہارون نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ہان سنگ ہو کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے لئے کامیاب مدتِ سفارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سفیر کی مدتِ سفارت پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت، عالمی میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات، جدید ذرائع ابلاغ کو درپیش چیلنجز اور عوامی رابطے و ابلاغ میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیر ہان سنگ ہو نے ڈیجیٹل میڈیا اور مواصلات کے شعبوں میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید مواصلات کے شعبوں میں تجربات، معلومات اور مہارت کے تبادلے کے مزید مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔







