انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 41 قیدی ہلاک ، درجنوں زخمی

172

جکارتہ ۔8ستمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کی ایک جیل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جکارتہ پولیس کے سربراہ فدیل عمران نے میڈیا کوبتایا کہ بدھ کی صبح جکارتہ کے مضافات میں واقع ٹینگرنگ جیل کے سی بلاک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41 قیدی ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی قیدیوں کو تانگرنگ کے جنرل ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جبکہ معمولی جھلسنے والوں کا علاج جیل ہسپتال میں ہی کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فائر فائٹرز نے آگ پر تقریبا ایک گھنٹے کے بعد قابو پا لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے لیکن ابھی اس حوالےسےمزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔