اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) انڈونیشیا کے ایم آئی ایس ماہرین پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے پیر کو سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی، وفد معلومات کے تبادلے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 5 روزہ دورے پر ہے۔ عالمی بینک نے سوشل سیفٹی نیٹس کے بہترین طریقہ کار کو سمجھنے کیلئے انڈونیشیا کے وفد کے دورے کو اسپانسر کیا ہے۔ …
انڈونیشیا کے ایم آئی ایس ماہرین پر مشتمل پانچ رکنی وفد کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) انڈونیشیا کے ایم آئی ایس ماہرین پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے پیر کو سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی، وفد معلومات کے تبادلے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 5 روزہ دورے پر ہے۔ عالمی بینک نے سوشل سیفٹی نیٹس کے بہترین طریقہ کار کو سمجھنے کیلئے انڈونیشیا کے وفد کے دورے کو اسپانسر کیا ہے۔ پلاننگ آف سوشل اسسٹنس نیڈز کے سیکشن ہیڈ ہیرو ساہیونوکی زیر قیادت انڈونیشیا کے وفد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایم آئی ایس ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین، انڈونیشیا اور بی آئی ایس پی پاکستان کے مابین معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے کہا کہ ترقیاتی حلقوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت اور پسماندگی کے موضوع کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل پروٹیکشن ایک موثر پالیسی ہے۔







