انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم سمیت دیگر اراکین سے ملے

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام کے بعد ایوان میں وزیراعظم سمیت دیگر اراکین سے ملے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد جب اسپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا تو انڈونیشین صدر ایوان میں آ گئے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، قائد حزب اختلاف خورشید …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام کے بعد ایوان میں وزیراعظم سمیت دیگر اراکین سے ملے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد جب اسپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا تو انڈونیشین صدر ایوان میں آ گئے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سمیت دیگر اراکین سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔