اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو 17ویں غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ ان سے پہلے جن غیر ملکی شخصیات نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب کیا ان میں شہنشاہ ایران محمد رضا پہلوی، فلپائن کے صدر دیوداس میکاپگل، انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو، سری …
انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 17ویں غیر ملکی سربراہ مملکت بن گئے
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو 17ویں غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ ان سے پہلے جن غیر ملکی شخصیات نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب کیا ان میں شہنشاہ ایران محمد رضا پہلوی، فلپائن کے صدر دیوداس میکاپگل، انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو، سری لنکا کی وزیراعظم بندرانائیکے، ترکی کے صدر کینان ایورن، فلسطین کے صدر یاسر عرفات، فرانس کے صدرفرانسس مترا، سپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجة السلام مہدی کروبی، ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی، سپیکر مجلس شور یٰ اسلامی ایران حجة اسلام و المسلمین علی اکبر ناطے نوری، چین کے صدر جیانگ ژیمن، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ، ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان، چین کے وزیر اعظم وین جیاباو، چین کے وزیراعظم لی کی جیانگ اور چین کے صدر شی جن پنگ شامل ہیں۔ ترکی کے رجب طیب اردگان کو پاکستان کی پارلیمنٹ سے تین بار خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکوودودو دوسر ے انڈونیشین صدر ہیں جنہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہے۔ قبل ازیں انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹراحمد سائیکارنو نے20 جون 1963ءمیں پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔









