انکوائری کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے دفائی پیداوار رانا تنویر حسین کی میڈیا کو بریفنگ

131
APP73-11 ISLAMABAD: November 11 - Federal Minister for Defence Production, Rana Tanveer Hussain, briefing the media on Findings and Recommendations of the Committee on Gadani Incident. APP

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی(گڈانی حادثے کی انکوائری کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر برائے دفائی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جہاز توڑنے کے دوران پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ‘14نومبر کو انکوائری رپورٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو پیش کی جائے گی ‘جہاز توڑنے کے لئے گیس سلنڈر کا استعمال آتشزدگی کا باعث بنا ‘ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘کسٹم ‘لیبر اور انوائرمنٹ شعبے کی جانب سے جہاز توڑنے کے لئے این او سی کا اجراءنہیں کیا گیا ‘ان اداروں کی غفلت اور لا پرواہی پر کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں گریڈ 19 اور گریڈ 20کے سربراہ سطح کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ‘وفاقی حکومت سے میری ٹائم افیئرز وزارت اور خود مختار بورڈ بنانے ‘ بھارت اور بنگلہ دیش جن بحری جہازوں کو توڑنے سے معذرت کرتے ہیں وہ پاکستان کے لوگ حاصل کرتے ہیں اس حوالے سے سے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لائی جائے اور موجودہ قوانین پر عمل درآمد تیز کرنے کی سفارشات کیں گئیں ہیں ۔وہ جمعہ کو یہاں گڈانی حادثے کی انکوائری کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔