وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے دورہ کے دوران گفتگو

APP83-11 ISLAMABAD: November 11 - Marriyum Aurangzeb Minister of State for IB&NH being briefed by PEMRA Management regarding Working and Functioning of PEMRA. APP

حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزاد میڈیا کی ترقی کیلئے سہولت جاری رکھے گی
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے دورہ کے دوران گفتگو
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزاد میڈیا کی ترقی کیلئے سہولت جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے دورہ کے دوران کہی جہاں انہیں چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے ادارہ کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پیمرا سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹی وی چینلز کے پروگراموں کے مندرجات ملک کی ثقافتی اقتدار اور قومی مفاد کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پیشہ وارانہ مہارت اور انہیں مانیٹرنگ سسٹم کے جدید ترقی یافتہ رجحانات سے لیس کرنے کیلئے ان کیلئے جامع ادارہ جاتی تربیتی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے۔