صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل بک فاؤنڈیشن کی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال

APP04-01 ISLAMABAD: January 01 - President Dr. Arif Alvi visiting the Mobile Book Shop of National Book Foundation at the Aiwan-e-Sadr. Federal Minister for Federal Education & Professional Training /National History & Literary Heritage Division Shafqat Mahmood is also present. APP

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتاب کا کلچر اور مطالعہ کی عادت ترقی یافتہ قوموں کے اسلوب میں شامل ہے، ہمارے ملک میں اس کے فروغ کی انتہائی ضرورت ہے اور اس ضمن میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ طلبائ، اساتذہ اور عام لوگوں کو معیاری اور سستی کتابیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے کلچر کے فروغ کیلئے حکومت سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ صدر مملکت نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائی جانے والی موبائل بک شاپ اور اس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں کتابوں کی نمائش منعقدکرنے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ کام ایک قومی خدمت ہے جسے بھرپور طریقے سے جاری رکھا جانا چاہئے