آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی سیکرٹری آبی وسائل سے ملاقات

APP21-25 ISLAMABAD: December 25 - Australian High Commissioner, Ms. Margret Adamson called on Federal Secretary for Water Resources, Shamail Ahmad Khawaja. APP

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے سیکرٹری آبی وسائل سے یہاں ملاقات کی ہے اس موقع پر آبی وسائل کے انتظام کار کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کے مطابق مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ جاری بیان کے مطابق ایم او یو میں آبی وسائل کے بہتر انتظام کار کے حوالے سے بعض اقدامات پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر فریقین نے جوائنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کیلئے نامزدگیوں اور ایم او یو کے مطابق مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر نے بتایا کہ اے سی آئی اے آر کے آسٹریلوی ماہرین آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ صوبائی محکم ہائے زراعت اور وزارت آبی وسائل کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔