امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس رکن ویسلے ہنٹ کو سعودی عرب میں نیا سفیر نامزد کر دیا،یہ عہدہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد سے خالی پڑا تھا۔
امریکی صدر نے کانگریس رکن ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب کے لیے سفیر نامزد کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔16ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس رکن ویسلے ہنٹ کو سعودی عرب میں نیا سفیر نامزد کر دیا،یہ عہدہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد سے خالی پڑا تھا۔
العربیہ اردو کے مطابق ویسلے ہنٹ کی نامزدگی پیر کو سینیٹ کو بھیجی گئی، اگر اس کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ سعودی عرب میں امریکا کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر مائیکل ریٹنی کی جگہ لیں گے۔ ویسلے ہنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکا کے آئندہ سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی تزویری اہمیت اور اس عہدے کی بھاری ذمہ داری کو سمجھتا ہوں۔ ویسلے ہنٹ ’’ویسٹ پوائنٹ‘‘کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے امریکی فوج میں8سال گزارے۔ انہوں نے ایک بار عراق اور دو بار سعودی عرب میں تعیناتی کے دوران خدمات انجام دیں جہاں وہ سفارتی رابطہ کار افسر کے طور پر تعینات رہے۔ وہ پہلی بار 2023 میں کانگریس کے لیے منتخب ہوئے تھے اور فی الحال ایوانِ نمائندگان کی ’’قدرتی وسائل‘‘ اور ’’عدلیہ‘‘سے متعلق کمیٹیوں کے رکن ہیں۔







