زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا

زمبابوے اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 18ستمبر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

ہرارے۔16ستمبر (اے پی پی):زمبابوے اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 18ستمبر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔ کینگروز کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو 59 رنز سے شکست دی تھی۔ کینگروز کی ٹیم مایہ ناز بیٹنگ آل رائونڈر مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ میزبان زمبابوے کو بیٹنگ آل رائونڈر سکندر رضا لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ ون ڈے میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔