بٹخیلہ کے واحد بڑے سرکاری ہسپتال کیٹیگری اے ہسپتال میں مریضوں سے 100 روپے پارکنگ فیس وصول کرنے پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔
بٹخیلہ،کیٹیگری اے ہسپتال میں 100 روپے پارکنگ فیس، عوام سراپا احتجاج

مزید خبریں
ملاکنڈ۔۔۔۔ 16 ستمبر (اے پی پی):بٹخیلہ کے واحد بڑے سرکاری ہسپتال کیٹیگری اے ہسپتال میں مریضوں سے 100 روپے پارکنگ فیس وصول کرنے پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیٹ پر کھڑے ٹھیکیدار کے اہلکار مریضوں سے زبردستی پرچی تھما رہے ہیں، جبکہ پرچی پر لکھا ہے کہ گاڑی چوری کی ذمہ داری انتظامیہ کی نہیں۔ جب تحفظ ہی نہیں تو 100 روپے کس بات کے؟عوام کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ پسماندہ علاقہ ہے، سرکاری پارکنگ ریٹ 20 سے 30 روپے ہے، غریب مریضوں سے 100 روپے وصولی لوٹ مار ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، ایم ایس بٹخیلہ ہسپتال اور وزیر صحت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ ٹھیکے کو ختم کر کے سرکاری ہسپتال میں پارکنگ مفت کی جائے، بصورت دیگر سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔







