ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے HUMSS ماڈل سکول سسٹم کوٹ میں طلبہ و طالبات کے لیے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
ملاکنڈ،ریسکیو 1122 کا سکول میں فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ تربیتی سیشن

مزید خبریں
ملاکنڈ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے HUMSS ماڈل سکول سسٹم کوٹ میں طلبہ و طالبات کے لیے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق یہ سیشن ڈی جی ریسکیو 1122 شاہ فہد اور ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ تربیت میں طلبہ کو خون روکنے، CPR، سانس کی نالی میں رکاوٹ، ہڈی ٹوٹنے پر ابتدائی طبی امداد اور فائر ایکسٹنگوشر کے استعمال کی عملی تربیت دی گئی۔اس موقع پر سکول پرنسپل ضیاء صاحب نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہا۔







