کوٹ بنگلو میں مضرِ صحت گوشت کی مبینہ فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر نےنوٹس لے لیا۔
خیرپور، کوٹ بنگلو مضر صحت گوشت کے مبینہ فروخت اسسٹنٹ کمشنر کا نوٹس
مزید خبریں
خیرپور نمائندہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):کوٹ بنگلو میں مضرِ صحت گوشت کی مبینہ فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر نےنوٹس لے لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ کوٹ ڈیجی دریا خان نے کوٹ بنگلو میں مضرِ صحت اور غیر معیاری گوشت کی مبینہ فروخت سے متعلق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری خیرپور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع خیرپور کو معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گوشت کی فروخت کے دوران حفظانِ صحت کے مقررہ اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کو غیر صحت بخش گوشت کی فروخت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔







