انگلش بلے باز جوز بٹلر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

75
انگلش بلے باز جوز بٹلر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

شارجہ۔1نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پیر کو شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلش ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

اس میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے رواں ایونٹ کی پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے 66 گیندوں پر6 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ بٹلر نے اپنی سنچری اننگز کی آخری بال پر چھکا لگا کر مکمل کی۔