انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں جمعہ کو مزید 2میچ کھیلے جائیں گے

146
English Premier Football League
English Premier Football League

لندن۔16جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (جمعہ کو) مزید 2میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ایپسوچ ٹائون اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان پورٹ مین روڈ، ایپسوچ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں