انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 12ستمبربروزہفتہ کو مزید7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔8ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 12ستمبربروزہفتہ کو مزید7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
پہلا میچ بورن مائوتھ اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ آسٹن ولا اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں چیلسی اور ہل ستی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سٹیمفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور اپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان سیل ہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ ،لیورپول میں کھیلا جائے گا جبکہ 12 ستمبر کا چھٹا اور آخری میچ ایورٹن اورٹوٹنہم ہاٹ پور کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے ۔ آرسنل کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،ایسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔







