لندن۔2مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چیلسی کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں 19ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے۔ولیم سلیبہ اورجوریئن ٹمبر نے ایک،ایک گول کرکے اپنی ٹیم آرسنل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ …
انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل کی 19ویں فتح

مزید خبریں
لندن۔2مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چیلسی کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں 19ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے۔ولیم سلیبہ اورجوریئن ٹمبر نے ایک،ایک گول کرکے اپنی ٹیم آرسنل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے ایمرٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو ایک کے مقابلےمیں 2 گول سے ہرا دیا۔آرسنل کی جانب سےولیم سلیبہ نے 21 ویں جبکہ جوریئن ٹمبر نے 66 ویں منٹ میں ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں حریف چیلسی کی جانب سے واحد گول پیرو ہنکاپی نے سکور کیا۔
یہ آرسنل کی ای پی ایل میں 19ویں فتح ہے اور وہ 64 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 64 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 59 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے بھی 51 پوائنٹس ہیں تاہم وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔








