لندن۔19مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل،ناٹنگھم فارسٹ،ایورٹن، لیسٹر سٹی اورفلہم کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ آرسنل کی ٹیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-1 گول سے ہرایا،ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو گول سے مات دی، لیسٹر سٹی کی ٹیم نے ایپسوچ ٹائون کو باآسانی 0-2گول سے ہرا دیا اور فلہم کی ٹیم نے ایورٹن کی ٹیم کو 2-3 گول سے شکست دی۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ایمرٹس سٹیڈیم ،لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل کی ٹیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔
ڈیکلن رائس نے آرسنل کی جانب سے واحد گول سکور کیا۔ آرسنل کی ای پی ایل میں یہ 19 ویں فتح ہے اور وہ 71 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پردوسرے نمبر پر قائم ہے۔لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فارسٹ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ناٹنگھم فارسٹ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔گڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن کی ٹیم نے سائوتھمپٹن کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔
کنگ پائور سٹیڈیم لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لیسٹر سٹی کی ٹیم نے ایپسوچ ٹائون کو باآسانی 0-2گول سے ہرا دیا۔جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں کھیلے گئے میچ میں فلہم کی ٹیم نے برینٹ فورڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598626