میڈرڈ۔19مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیویلاکی ٹیم کو با آسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کے کیلین ایمباپے اور جوڈ بیلنگھم نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 25 ویں فتح ہے ۔ اس …
سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈنے سیویلاکو 0-2گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔19مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیویلاکی ٹیم کو با آسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کے کیلین ایمباپے اور جوڈ بیلنگھم نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 25 ویں فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعد دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔
سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ رامون سانچیزپیزجوان، سیویلا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیویلا کی ٹیم کو 0-2گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کے کیلین ایمباپے اور جوڈ بیلنگھم نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں سیویلا کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر پائی ۔ریال میڈرڈ کی لیگ میں یہ 25ویں فتح ہے اور وہ لیگ می81پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔








