پنجاب کے بیشتر دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہا وبھی نارمل ہے
پنجاب کے بیشتر دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔10اگست (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہا وبھی نارمل ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور کالا باغ 2 لاکھ 78 ہزار اور تونسہ میں پانی کا بہاو 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے ۔ نالہ پلکھو اور نالہ ایک میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی جی سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں دریاں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔







