وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو نہایت خوش آئند ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ 13 فیصد اضافہ خوش آئندہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو نہایت خوش آئند ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں تواتر سے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارےقومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں







