نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الا حمد الصباح نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الا حمد الصباح نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بات چیت کے دوران پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کویت کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بعد ہونے والی پیش رفت اور اہم شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماوں نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔







