چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں سال کا 13واں سمندری طوفان ’’ڈولفن‘‘ یویے چھنگ شہر سے دوسری مرتبہ ٹکرا گیا۔
چین میں سال کا 13واں سمندری طوفان مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔10اگست (اے پی پی):چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں سال کا 13واں سمندری طوفان ’’ڈولفن‘‘ یویے چھنگ شہر سے دوسری مرتبہ ٹکرا گیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق قومی محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 38 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی، جو ہوا کی شدت کے پیمانے پر 13ویں درجے کے برابر ہے۔طوفان اس سے قبل ژی جیانگ کے تائی ژو شہر کے یوی ہوان علاقے میں اتوار کی شام تقریباً 5 بجکر 30 منٹ پر پہلی مرتبہ ٹکرایا تھا، جہاں طوفان کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کی رفتار 14ویں درجے تک پہنچ گئی تھی۔طوفان کے باعث ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو کے ہانگ ژو شیاو شان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی 388 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔قومی محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں کے مقامی حکام کو شدید بارشوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔







