ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ مصر آنے والے مرحلے میں اس مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا جو جمعہ کے روز سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا
توقع ہے مصر بھی سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوجائےگا، ترکیہ

مزید خبریں
انقرہ ۔10اگست (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ مصر آنے والے مرحلے میں اس مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا جو جمعہ کے روز سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا۔خاقان فیدان نے ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ مصر تمام امور میں ہمارا ایک قدرتی حلیف ہے اور میرا ماننا ہے کہ آنے والے مرحلے میں مصر بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ تکنیکی مسائل موجود ہیں اور جیسے ہی وہ حل ہو جائیں گے تو اس بات میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی کہ مصر بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے صدر کے ویژن کے مطابق یہ اتحاد صرف تین ممالک تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہمیں وسعت اختیار کرنی چاہیے اور اگر ضرورت پڑے تو اس چھتری کے نیچے سب کو شامل کیا جانا چاہیے۔







