وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے عزیز بھائی وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے علاج معالجے کے دوران ان کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں







