لندن۔16جنوری (اے پی پی):آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا، نیوکیسل یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن وانڈررز کو 0-3 گول سے ہرا دیا ،کرسٹل پیلس نے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-2 گول سے مات دی جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم نے ایورٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے …
انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل،نیو کیسل یونائیٹڈ،کرسٹل پیلس اور آسٹن ولا نے اپنے میچز جیت لئے
لندن۔16جنوری (اے پی پی):آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا، نیوکیسل یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن وانڈررز کو 0-3 گول سے ہرا دیا ،کرسٹل پیلس نے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-2 گول سے مات دی جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم نے ایورٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا،آرسنل کی جانب سےڈومینک سولانکے اور لینڈرو ٹروسارڈ نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے واحد گول بیٹا ہیونگ من نے ایک گول سکور کیا۔
یہ آرسنل کی لیگ میں 12ویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد آرسنل کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے بآسانی وولور ہیمپٹن وانڈررز کو 0-3ہرا دیا۔نیو کیسل یونائیٹڈ کی طرف سے الیگزینڈر اسک نے دو جبکہ انتھونی گورڈن نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وولور ہیمپٹن وانڈررز کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس اور میزبان لیسٹر سٹی کی ٹیم آمنے سامنے تھی۔ جس میں کرسٹل پیلس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی طرف سے جین فلپ میٹیٹا اور مارک گوہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔گڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں آسٹن ولا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ آسٹن ولا کی جانب سے واحد گول اولی واٹکنز نے سکور کیا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 47 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ،آرسنل کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔









