وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست ویژن کے تحت چیچہ وطنی میں کھلی کچہری، 100 سے زائد درخواستوں کی سماعت
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست ویژن کے تحت چیچہ وطنی میں کھلی کچہری، 100 سے زائد درخواستوں کی سماعت

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 27 اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن اور گڈ گورننس پالیسی کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی اور مسائل کے فوری ازالے کے لیے چیچہ وطنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ کھلی کچہری میں 100 سے زائد درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کے مسائل سنے۔
کھلی کچہری میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سربراہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سائلین نے مختلف نوعیت کے مسائل اور شکایات پیش کیں، جن پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے متعلقہ افسران سے رپورٹس اور پیش رفت طلب کرتے ہوئے متعدد مسائل کے موقع پر ہی حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر فوری، میرٹ پر اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سائلین کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ عوامی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو براہ راست افسران تک رسائی فراہم کرنا، ان کے مسائل سننا اور متعلقہ محکموں کے ذریعے ان کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔








