ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری

ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری

لاہور۔27اگست (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر شالیمار ٹائون میں زیرو ویسٹ آپریشن پر عملہ اور مشینری تعینات رہے،1100 سے زائد ورکرز، 110 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سیشالیمار ٹائون میں موجود06 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیاجبکہ روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سے ویسٹ اٹھانے کے لیے شالیمار ٹائون میں 190 لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔

اسی طرح موثر صفائی اقدامات کے تحت شالیمار باغ کے اطراف اور اس سے ملحقہ راستوں پر مینوئل واشنگ و پانی کے چھڑکائو پر عملہ مامور ہے۔نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن،جمیل پارک،علی پارک،بھوگیوال روڈ،شالیمار لنک روڈ، جانی پورہ،محمد علی شادی ہال کے اطراف بھی خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا،چائنہ سکیم، چمڑہ منڈی، مصری شاہ،شاد باغ،سکھ نہر روڈ،گھوڑے شاہ،باغبان پورہ بازار،رام گڑھ بازار،سوہاوری بازار میں ویسٹ کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ پرٹیمیں تعینات ہیں۔مزید برآں فضل پورہ ویسٹ انکلیوژر اور چائنہ سکیم عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اربن یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے تمام 9 ٹائونز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے،دیہی یونین کونسلز میں ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے اوپن پلاٹس کی کلیئرنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔