لندن۔27جنوری (اے پی پی):مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔
لیزانڈرو مارٹنیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ۔ آرسنل کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔