لندن۔16دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 4-4 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ ،مانچسٹر کے مقام …
انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن ماؤتھ کے درمیان 4-4 گول سے ڈرا

مزید خبریں
لندن۔16دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 4-4 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ ،مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں بورن ماؤتھ کے خلاف تین بار برتری گنوائی تاہم مقابلہ 4-4 کے ڈرا پر ختم ہوگیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے اماد دیالو اور کیسیمیرو نے یونائیٹڈ کو پہلے ہاف میں برتری دلائی، لیکن بورن مائوتھ کے ایوانیل سن اورانٹونی سیمینیو کے گولز نے کھیل کا رخ بدل دیا اور کھیل کے ہاف پر مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ کھیل کے ہاف کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے برونو فرنانڈز اور ماتھیوس کونہا کے ایک، ایک گول سکور کیا تاہم بورن مائوتھ کی جانب سے ایلی جونیئر کروپی اور مارکس ٹیورنیئر نے بورنماؤتھ کے لیے پوائنٹ یقینی بنایا۔ اس نتیجے کے بعد ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم چھٹے اور بورن ماؤتھ 13 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔







