وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ میاں قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے نائب صدر ملک اشرف کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی چنیوٹ میں اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ میاں قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے نائب صدر ملک اشرف کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما یونس چوہان، سید شبیر شاہ، ڈاکٹر فیاض، بابا بشیر احمد انجم پہلوان، ملک ناصر احمد، چوہدری مشرف، ملک زین سمیت سیاسی، سماجی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی موجود تھیں۔وفاقی وزیرقیصر احمد شیخ نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔







