بلوچستان سینٹر اف ایکسیلنس، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کوئٹہ میں Resilient and Rising Pakistan کے عنوان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی مضبوطی صرف دفاعی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ ایک …
یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر Resilient and Rising Pakistan کے عنوان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان سینٹر اف ایکسیلنس، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کوئٹہ میں Resilient and Rising Pakistan کے عنوان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی مضبوطی صرف دفاعی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ ایک مضبوط، تعلیم یافتہ، متحد اور ذمہ دار معاشرے میں بھی پنہاں ہے۔
چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط پاکستان کے لیے اداروں، نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر عصمت خان نے نوجوانوں کی تعلیم، شعور اور مثبت کردار کو ملک کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں موثر مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ عبدالمتین اخوانزادہ نے اسلامی تعلیما ت کی روشنی میں قومی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ سوچ اور عملی اقدامات کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
بیوٹمز یونیورسٹی کی لیکچرر خالدہ ناز اور ینگ ریسرچر عرشہ منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل، قومی یکجہتی، نوجوانوں کے کردار اور ایک مضبوط و پائیدار معاشرے کی تشکیل کے لیے انگیجمنٹ کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔یومِ دفاع کے موقع پر منعقد ہونے والی یہ نشست اس عزم کی عکاس تھی کہ چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔







