نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی کی ملاقات

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی نے یہاں ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے وزارتِ خارجہ میں طاہر حسین اندرابی کی نمایاں خدمات کو سراہا بالخصوص ترجمانِ دفترِ خارجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اے سی ڈی آئی ایس کی حیثیت سے ان کی خدمات اور کردار کا …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی نے یہاں ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے وزارتِ خارجہ میں طاہر حسین اندرابی کی نمایاں خدمات کو سراہا بالخصوص ترجمانِ دفترِ خارجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اے سی ڈی آئی ایس کی حیثیت سے ان کی خدمات اور کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے وزارتِ خارجہ کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو مضبوط بنانے میں طاہر حسین اندرابی کے مؤثر کردار کو بھی سراہا۔ نائب وزیرِ اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ جنیوا میں پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے اور کثیرالجہتی سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے جس میں تخفیفِ اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کی پاکستان کی جاری صدارت بھی شامل ہے۔ انہوں نے طاہر حسین اندرابی کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔